عوامی مسائل

ایفاد پراجیکٹ میں‌دیامر کے پڑھے لکھے بیروزگاروں کے ساتھ زیادتی کی شکایت

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ایفاد پراجیکٹ کا دیامر کے اعلیٰ پڑھے لکھے بیروزگاروں سے زیادتی کا سلسلہ تھم نہ سکا دیامر کے پوسٹوں پہ دیگر اضلاع کے جوانوں کو بھرتی کرنے کیلئے محکمے میں مختلف پوسٹوں کو ملا کر ایک ساتھ ٹیسٹ رکھا جا رہا ہے تاکہ ایک امیدوار صرف ایک ہی پوسٹ میں ٹیسٹ دے سکے اور دوسرے پوسٹوں کے لئے اپنے من پسند لوگوں کو بھرتی کیا جا سکے ۔۔۔ایفاد پراجیکٹ میں ٹیسٹ دینے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ دیامر میں بیروزگاری کی شرح دیگر اضلاع کی نسبت بہت زیادہ ہے اور نوجوان چاہتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتیں ضلع کی تعمیر و ترقی کیلئے صرف کریں لیکن یہاں گنگا ہی الٹی بہتی ہے ایفاد منصوبہ ابتدا سے ہی دیامر کے بیروزگاروں سے زیادتی کر رہا ہے فوری طور پر مختلف محکموں کے لئے تشہیر کی گئی پوسٹوں کے الگ الگ دنوں میں ٹیسٹ رکھے جائیں تاکہ اہل لوگ قسمت آزمائی کر سکیں گے ورنہ عدالت کا رخ کرنے پر مجبور ہونگے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button