بلاگز

دس چترالی خواتین … دس کہانیاں 

تحریر: کریم اللہ

عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے چترال کے ان دس خواتین کا تذکرہ کریں گے جن میں سے اکثر انتہائی نامساعد اور کٹھن حالات میں گھروں سے باہر نکلی اور  زندگی کے مختلف شعبوں میں بہتریں  کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

1:بیگم شہزادی سلیمان

چترال جیسے دور افتادہ قبائلی معاشرے میں  آج بھی بعض لوگ خواتین کو چادر میں لپیٹ کر چاردواری میں مقید رکھنے کے متمنی ہے لیکن آج سےپچاس برس قبل چترال سے ایک خاتون نے باقاعدہ عملی سیاست کا آغاز کیا جس کا نام ہے بیگم شہزادی  سلیمان  ہے۔

آپ کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی خواتین میں ہوتا ہے  ۔ 1990ء کے انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بیگم سلیمان کو خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے  بنادیا ۔ 1993ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے انہیں چترال سے قومی اسمبلی کی ٹکٹ دی جس میں معمولی ووٹوں سے انہیں شکست ہوئی۔بیگم شہزادی سلیمان آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے وابسطہ ہے ۔

2:ڈاکٹر سلیمہ حسن

ڈاکٹر سلیمہ حسن کو مادرچترال کہا جائے تو بے جانہ ہوگا، وہ پہلی چترالی گائینی کالوجسٹ ہے جو آج تک صحت کے شعبہ میں خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔  حکومت نے ان کے تجربے اور صلاحیتیوں کی وجہ سے ان کی ریٹائرمنٹ کی معیاد بھی بڑھادی گئی ہے۔ آج بھی روزانہ بیسیوں بچوں کی پیدائش ڈاکٹرسلیمہ  حسن کے ہاتھوں ہورہی ہے ۔ کہا یہ جاتا ہے کہ ڈاکٹر سلیمہ کے چترال آنے کے بعد زچہ وبچگی کے دوران خواتین کا ہیلتھ سنٹروں کی جانب رغبت بڑھ گئی ۔

3:گلسمبر بیگم

 ماہر تعلیم  گلسمبر بیگم کا تعلق اپر چترال بونی ہے  ، ابتدائی  تعلیم گورنمنٹ پرائمری سکول ریشن سے حاصل کی۔ اس کے بعدکرچی چلی گئی جہاں بنیادی ہیلتھ کئیر میں ڈپلومہ کرکے واپس چترالی آئی اور مختلف علاقوں میں خدمات انجام دیتی رہی ۔ سن 1981ء میں محکمہ تعلیم میں بحیثیت سنئیر انگلش ٹیچر بھرتی ہوئے  ۔ 1992ء میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے گریڈ 17 میں ہیڈ مسٹریس  پھر فیمل ڈی او ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور آخر میں ای ڈی او ایجوکیشن کی حیثیت سے سن 2011ء میں وہ ریٹائر ہوگئے ۔ گلسمبر بیگم کے مطابق بچوں کی تربیت کے لئے والدین کا تعلیم یافتہ ہونا ضروری نہیں البتہ والدین کا سمجھدار ہونا انتہائی ضروری ہے۔

4:لعل زمرد فدائی

اپر چترال بونی سے تعلق رکھنے والے لعل زمرد  فدائی کا شمار ان خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی مشکل دور میں کراچی جاکر صحت کے شعبے کا انتخاب کیا انہیں کراچی سمیت متعدد شہروں میں سہولیات کے ساتھ  ملازمت کی  آفر آئی۔ لیکن آپ نے چترا ل کے  دورافتادہ پسماندہ علاقہ میں خدمات  کو ترجیح دی ۔آپ 1967 سے 2004ء تک چترال کے مختلف علاقوں میں صحت کے شعبہ  سے منسلک رہے ۔ آپ ہی سے انسپائر ہوکر چترالی خواتین صحت کے شعبہ کی جانب راغب ہوگئی ۔

5:لیکشمن بی بی کیلاش

سہولیات سے محروم وادی کلاش سے تعلق رکھنے والی  لیکشمن بی بی پہلی چترالی پائلٹ ہے ،برسوں پہلے انہوں نے بھی ان مشکل حالات کی پرواکئے بنا تعلیم حاصل کی اور ساتھ ہی   زمانے کے رسم ورواج کو خاطر میں لائے بنا خودمختار بننے کو ترجیح دی ۔ چترال کی اس باہمت بیٹی نے  ہوابازی جیسے پرخطر مشکل اور مشکل  پیشے کو اختیار کیا، آپ کلاش انڈیجینئس سروائول پراجیکٹ (کے آئی پی ایس ) کے بانی چیرمین ہے ۔

6:فریدہ فری:

فریدہ سلطانہ فری   پہلی صاحب دیوان شاعرہ ہے ان کے شعری مجموعہ کا نام ”ژانو دشمن” ہے جو گندھارا ہندکو بورڈ کے مالی تعاون سے ادبی واشاعتی تنظیم میئر  نے شائع کی ہے ۔ اس کے علاوہ فریدہ فری مختلف اخبارات اور ویب سائیڈز میں خواتین کے مسائل پر کالم لکھتی ہے ۔

7:عالیہ حریر شاہ

عالیہ حریر شاہ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگر ی حاصل کی  ہے ، آپ گزشتہ پانچ سالوں سے عوامی سطح پر پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے کوشان ہے ۔ اسی تناظر میں 2013ء سے 2017ء کے درمیان پانچ مرتبہ  پاکستانی  وفود بالخصوص خواتین کو ساتھ لے کر بھارت کا دورہ کیا اقوام متحدہ نے عالیہ کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سال 2017ء کے این پیس ایوارڈ سے نوازا ہے ۔ انہیں  بین الاقوامی فورمز منعقدہ نیپال، سری لنکا، امریکہ ، اسپین، افغانستان، دبئی  اور تھائی لینڈ   میں پاکستان کی نمائندگی کا شرف بھی حاصل ہیں ۔

8:بی بی فوزیہ

سیاست میں چترالی خواتین ہر دور میں پیش پیش رہی ہے ،انہی میں سے ایک بی بی فوزیہ بھی ہے  ، آپ پاکستان تحریک انصاف چترال کے بانی خواتین میں سے ہیں ،پشاوریونیورسٹی کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ماسٹر اور  آئیرلنڈ سے سوشل ورک میں  مزید کورسز کررکھی ہے ساتھ ہی ساتھ سیاست میں بھی ایکٹیو رہی ۔  2013ء کے  انتخابات کے بعد جب خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو بی بی فوزیہ کو خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر صوبائی اسمبلی بنادیا گیا اور وہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں سے بحیثیت ایم پی اے کام کررہی ہے  ، کے پی اسمبلی میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے  پارلیمانی لیڈر بھی ہے۔

9:ڈاکٹر بلقیس

ڈاکٹر بلقیسْ چترالی زبیدہ آپا’کے نام سے مشہور ہے ، آپ بنیادی طور پر ہربل  ڈاکٹر ہے ، جو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں ہربل سے متعلق پروگرامات کرتی ہے ، آپ مختلف ٹی وی چینلز جیسا کہ  اے آر وائی، سماء ، اے ٹی  وی،جاگ ، ہم  ٹی وی کے ساتھ مارننگ شو کی میزبانی کرچکی ہے۔ڈاکٹر بلقیس  نیچرلائز نامی  ہربل پراڈکٹ کمپنی کے سی ای او ہے ، قدرتی جڑی بوٹیوں سے بننے والے ادویات پر آپ کی بیسیوں مضامین  اخبار جہاں میں شائع ہوچکی ہے۔

10:کرشمہ علی

کرشمہ علی کلب لیول پر فٹ بال کھیلنے والی واحد  چترالی ہے ، انہوں نے  چترال اور ہائی لینڈرز کلب کی جانب سے فٹ بال کھیل چکے ہیں ،آپ کو   دبئی میں منعقدہ جوبلی گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل  ہے ۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button