خبریں

واپڈا ماڈل کالونی کے لئے ممکنہ ایوارڈ بنانےپر تھک نیاٹ اور بابوسر کے باسی بپھر گئے، کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا

چلاس(بیورورپورٹ)تھک داس میں واپڈا ماڈل کالونی کی تعمیر اور اراضی کا ممکنہ ایوارڈ بنائے جانے کے خلاف مالکان تھک نیاٹ بابوسر اور تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے ہزاروں لوگوں نے کمشنر دیامر ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر دیامر کے آفس کے باہر دھرنا دیا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین کے سرکردہ رہنماوں ضیاء اللہ تھکوی، نمبردار زبیر،حاجی جیل خان،کالا خان،جمشید،حاجی طوطا،نجم خان غلام غفور و دیگر نے کہا کہ دیامر کی ضلعی انتظامیہ اور واپڈا حکام تھک نیاٹ اور بابوسر کے پرامن لوگوں کو جان بوجھ کر احتجاج پر اُکسا رہے ہیں ،کمشنر دیامر اور ڈی سی دیامر تھک داس کا ایوارڈبناکر تھک قبائل کے مستقبل کے ساتھ چھیڑ رہے ہیں اور مظلوم عوام کی عزتوں پر ہاتھ ڈال رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمشنر دیامر تھک نیاٹ کے لوگوں کو دہشت گرد نہ بنائے ،ہم پرامن اور محب وطن پاکستانی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کلکٹر دیامر ڈیم نے تھک داس کا ایوارڈبنانے کی کوشیش کی تو پھر اُس کے بعد ضلع دیامر میں حالات کی تمام تر خرابی کا زمہ دار کمشنر اور ڈی سی دیامر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کی ضلعی انتظامیہ اور واپڈا متاثرین کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ دیکھائی نہیں دے رہے ہیں ،اگر انتظامیہ متاثرین کو آباد کرنا چاہتی ہے ڈاون کنٹری میں ماڈل کالونیاں بناکر وہاں بسائیں ۔دیامر کے لوگوں نے ڈیم کی تعمیر کیلئے ہزاروں کنال اراضی قربان کیا ہے حکومت متاثرین کی آباد کاری کیلئے ڈاون کنٹری میں کچھ اراضی فراہم کرکے متاثرین کو وہاں سٹل کرے ۔مظاہرین نے تھک داس میں ماڈل کالونی کی تعمیر اور ایوارڈ بنانے کے خلاف ۱۱ مارچ کو تھک داس میں قومی جرگہ بلاکر حکومت اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کی باضابطہ کال بھی دے دی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button