ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام دسویں سالانہ عظیم الشان سیدنا صدیق اکبر کانفرنس کا انعقاد
چترال(بشیر حسین آزاد )ضلعی سیرت کونسل چترا ل کے زیر اہتمام خلیفہ اول رفیق نبوت یار غار و مزار حضرت ابو بکر صدیقؓ کے یو م وفات کے مناسبت سے دسویں سالانہ سیرت سیدنا صدیق اکبر کانفرنس گزشتہ روز فیض آباد چترال میں منعقد ہوئی کانفرنس سے چترال شہر اور مضافات سے بڑے تعداد میں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی کانفرنس سے مولانا قاری عبدالحی، معروف عالم دین و کالم نگار مولانا الیاس جیلانی ،مولانا فدا احمد ،حافظ نواز مدنی و دیگر نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حضر ت ابو بکر صدیقؓ ایک عاشق اکبر کا نام ہے جس نے اپنے تمام مال و دولت اللہ اور اللہ کے رسول کے لئے وقف کر دی سیدنا صدیق اکبر ؓ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ انبیا ء کے بعد آپ تما م انسانوں سے افضل ہے اور قیامت کے دن بھی انبیا ء کے بعد سب سے پہلے آپؓ جنت میں داخل ہو نگے مقررین نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ نہ صرف ایک کامل مومن تھے بلکہ ایک بہترین حکمران بھی تھے آپؓ نے پیغمبر اسلام کے بعد اسلامی ریاست کے خلاف اُٹھنے والے بیرونی اور اندرونی سازشوں کو اپنے جرات مندانہ پالیسوں کے زریعے بے نقاب کیا منکرین زکا ت و منکرین ختم نبوت کے خلاف آپؓ کا کردار قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔