یوم پاکستان ہنزہ میں‌شایان شان طریقے سے منایاجائے گا، ریلیاں نکالی جائیں گی، انتظامات مکمل

ہنزہ ( اجلال حسین ) 23مارچ یوم پاکستان کی تیاری مکمل ،اس دن کو جوش خروش کے ساتھ نمنانے کے لئے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن(ر) سید علی اصغر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں لائین ڈیپارنمنٹ کے سربرہان کے علاوہ مختلف سرکاری سکول اور کالجوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس موقع پر یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے گفت شیند ہوئی اور مختلف خیالات کا تبادلہ ہوا۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی جانب سے احکامات کی روشنی میں آج گورنمنٹ بوائز کالج علی آباد میں الصبح نو بجے پرچم کشائی کی رسم ادا کردی جائیگی جس میں پولیس کے چاق چوبند دستے پرچم کو سلامی دینگے۔ اجلاس میں تیاریوں کے حوالے سے کہا کہ ضلع کے سرکاری سکولوں کے طلبہ یوم پاکستان کے مناسبت سے ملی نغموں ، نعت اور تقریر کرینگے جس کے بعد سرکاری سطح پر ضلع ہنزہ کے مخٹلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی جائینگی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments