کالمز

گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ کا آغاز

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے خطے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ااچھے قدامات اٹھائے ہیں خطے میں اس سے قبل کھیلوں کا بادشاہ اور بادشاہوں کا کھیل پولو بھی سرکاری سر پرستی میں فروغ پارہا تھا گلگت بلتستان میں پولوکے ہزاروں شائقین موجود ہے اور یہ میچ خطے میں صدیوں سے کھیلا جارہا ہے مگر اب پورے ملک میں کرکٹ کے دیوانوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور ہر گلی اور سڑکوں میں نوجوان کرکٹ کھیلتے نظر آتے ہیں اور پاکستا ن سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد گلگت بلتستان کے نوجوانوں کا جزبہ بھی روز بروز بڑھتا جارہا ہے چونکہ سپر لیگ میں چاروں صوبوں کی نمائندگی موجود ہے مگر گلگت بلتستان کی نمائندگی تو دور کی بات یہاں سے ایک کھلاڑی کو بھی شامل نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس کھیل کے فروغ کے لئے گلگت بلتستان کی کسی بھی حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے علاقے میں کرکٹ کا کوئی ایسا کھلاڑیاں شاید پیدا نہ ہو سکا جو ملکی لیول یا بین القوامی سطح پر کھیل سکے یاپھر وفاقی حکومت نے ہی اس علاقے کے کھلاڑیوں پر کوئی توجہ نہ دی ہو حالانکہ ملک کے چاروں صوبوں کے علاوہ اسلام آبادکو بھی اگر سپرلیگ میں شامل کیا جاتا ہے تو ایسے میں ایک صوبے کو نظر کو نظر انداز کرنا سراسر ناانصافی ہے مگر اب گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت نے ایک اچھا قدم اٹھاتے ہوئے گلگت بلتستان سپر لیگ ٹی 20کرکٹ ٹورمنٹ کا انعقاد کیا ہے اور گلگت میں باقاعدہ اس اہم ایونٹ کا آغاز بھی ہوگیا ہے جس میں خطے بھر کی گیارہ ٹیمیں مدمقابل ہوگی تمام کھلاڑیوں نے اس ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لئے اپنی پوری تیاری کی ہے اور حکومت کے اس اقدام کو نہ صرف کھلاڑیوں نے بلکہ خطے کے عوام نے بھی خوش ائند قرار دیدیا ہے اور اس ٹورنامنٹ کے دوران یہ دیکھنا ہوگا کہ اچھے کھلاڑیوں کا چناو کیا جائے اور باقاعدہ طور پر گلگت بلتستان کی کرکٹ ٹیم بنائی جائے جو ملکی سطح کی ٹیموں کے ساتھ کھیل سکے اس حوالے سے صوبائی حکومت باقاعدہ طور پر وفاق سے بات کرکے گلگت بلتستان کو بھی پی ایس ایل میں شامل کرنے کی کوشش تیز کرنی چائیے اگر اسلام آباد کی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کیا جاتا ہے تو گلگت بلتستان کو پی ایس ایل میں شامل کیوں نہیں کیا جاتا گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت خطے میں سپر لیگ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے دوران باقاعدہ طور پر گلگت بلتستان کرکٹ ٹیم کا چناو عمل میں لائے تاکہ یہ کھیلاڑی نہ صرف ملکی بلکہ بین القوامی سطح پر کھیل سکے اور ملک وقوم کا نام روشن کرسکے گلگت بلتستان کے بہادر سپوتوں نے ہر میدان میں اپنی بہادری کی لازول دستانیں رقم کی ہے اگر کرکٹ کے فروغ کے لئے حکومت ان کھیلاڑیوں کی سرپرستی کریں تو یہاں کے نوجوان اس کھیل میں بھی خطے کا نام روشن کرسکتے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button