خبریں

ظفر عباس تین سال کے لئے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن رحیم آباد کے چیرمین منتخب

گلگت ( پ ر ) گلگت جوتل سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی ظفر عباس تین سال کے لئے لوکل سپورٹ آرگنائزیشن یونین کونسل رحیم آباد کے چیئرمین منتخب ہو گئے.جبکہ رحیم آباد کی رہائشی روزینہ شاہیں وائس چیئرمین رحیم آباد لوکل سپورٹ آرگنائزیشن منتخب ہو گئی.سابق چیرمین لوکل سپورٹ آرگنائزیشن یونین کونسل رحیم آباد اکبر شاہ نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لے لیا. دونوں عہدیداروں کا انتخاب بلا مقابلہ ہوا. تفصیلات کے مطابق رحیم آباد ہائی سکول میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن کا تیسرا سالانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا. عمائدین رحیم آباد کے اصرار پر روزینہ شاہیں ظفر عباس کے حق میں دستبردار ہو گئی یوں ظفر عباس بلا مقابلہ تین سال کے لئے چیرمین منتخب ہو گئے. نو منتخب چیرمین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین اکبر شاہ اور عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے توقعات پر پورا اترنے کی یقین دہانی کرائی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین اکبر شاہ نے ایل ایس او کی 6 سالہ کارکردگی بیان کیا جسے اجلاس کے تمام شرکاء نے خوب سراہا. ایل ایس او کے اجلاس میں اے کے آر ایس پی کے نمائندے شکور نے بحیثیت مبصر شرکت کی اور انہوں نے نئے عہدیداروں کے انتخاب کے عمل کو خوب سراہتے ہوئے کہا اس طرح کا انتخاب تو شاید یورپ میں بھی نہیں ہوگا. اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء اجلاس نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button