سیاست

راجہ جہانزیب نے کونسل الیکشن میں‌یاسین کے عوام کو بیچ کر سب سے بڑا کرپشن کیا، غلام محمد کے خلاف الزامات بچگانہ ہیں:‌اسلم پرویز

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایم ایس ایف گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان اسلم پرویز نے کہا ہے کہ یاسین سے منتخب ممبراسمبلی راجہ جہانزیب نے کونسل الیکشن میں یاسین کے عوام کو فرخت کرکے سب بڑا کرپشن کیا ہے ۔ممبرموصوف کی جانب سے غلام محمد کے خلاف بچگانہ بیانات دیکر ہنستی آتی ہے ۔ممبراسمبلی کے قتدار کے تین سال گزر گئے علاقے کی تعمیروترقی عوام کے سامنے ہے ۔ممبراسمبلی نے اپنے کارکردگی سے مایوس اور دلبردشتہ ہوکر غلام محمد کے خلاف بیانات داغ عوام کے سامنے شرمندگی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مشیربرائے سی ایم جی بی عوامی اجتمامات میں اپنے سابق دورکے کارکردگی بیان کرتا ہے جس پر ہمارئے ممبراسمبلی کو تکلف ہوتی ہے ۔انہوں نے کہ اکہ غلام محمد کے پاس عوامی نمائندگی نہ ہونے کے باوجود وزیراعلی گلگت بلتستان سے یاسین کے لیے سپیشل پیکچ منظور کریا ۔ہمیں کسی کے چھوٹے موٹے کاموں کو اپنے نام کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ ۔راجہ جہانذیب آج سے سات قبل یہاہی نعرہ لگارہا تھا کہ غلام محمد نے کرپشن کیا ہے نیب تک جانے کے باوجود ان کے ہاتھ کچھ نہیں آیا ۔اسلم پرویز نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے دوست ہونے کا جھوٹے دعوا کرنے والا ممبراسمبلی کو عوامی تقربات و اجتماعات میں غلام محمد کا ملنے والی عوامی پزیرائی برداشت نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا ممبرقانون سازاسمبلی راجہانزیب کا سوچ یہ ہے کہ وہ اسمبلی کا ممبرنہیں بلکہ راجہ گوہرامان بن گئے ہے۔اپ ہم اس جھوٹے شخص کا ڈٹ کرمقابلہ کرینگے ۔راجہ صاحب حوصلہ رکھے اور اپنے زبان کو لگام دے کیونکہ پارٹی تو اپ شروغ ہوئی ہے ۔بہت جلد ہم ممبراسمبلی کے اصل چہرہ عوام کے سامنے لاکر ان کے جھوٹے شخصیت کو خاک میں لادینگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے سیاست کا بنیاد عوامی خدمت اور راجہ جہانزیب کی اوقات اور سوچ یونین کی چیرمین کا بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے غلام محمد کے مطالبے پر ہندور تا املسیت روڑ کے لیے 7کروڑ اور یاسین کے مختلف علاقوں میں چار آرسی سی پل درکوت ٹریک ایبل روڑ اور دیگرترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ممبراسمبلی کا دماغ خراب ہوتا جارہا ہے ۔انہوں نے راجہ جہانزیب پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ممبراسمبلی اگرکرپٹ نہیں ہے تو ممبربنتے ہی روز نئی نئی گاڑیاں اور کروڑ ں کا گھر کیسے بنایا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button