ماحول

طاوس یاسین میں یوم شجر کاری کی تقریب منعقد

یاسین(معراج علی عباسی ) گورنمنٹ ہائی سکول طاوس یاسین میں یوم شجرکاری ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب ،سابق ممبرضلع کونسل غذر و چیرمیں ایس ایم سی راجہ سردار جان ،ہیدماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول طاوس حکوم ولی نے سکول کے سبزارئے میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ۔اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول طاوس میں شجرکاری کے حوالے سے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب میں ممبرقانون ساز اسمبلی چیرمین ایس ایم سی ،کے عمائدین علاقہ سمیت سکول کے طلباء و طالبات نے شرکت کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جارریہ ہے اور درخت انسانی بقاء کے لیے بہت اہم ہے ۔ علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے شجرکاری جیسے رفاعی کام سارا سال چلتے رہنا چاہے ۔درخت انسانی زندگی کے علاوہ علاقے کے قدرتی ماحول ، کو برقرار رکھنے ،قدرتی آفادات سے بچا وٗں کے لیے علاوہ ہمارے معاشی حالت میں بھی مددگار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماے اصل توجہ کا حقدار سکولوں میں موجود یہ ننھے پودے ہے جو ہمارے مستقبل کے ضامن ہے ۔ہمیں ہرکام سے پہلے ان بچوں کافکر کرنا ہے ۔حکومت سرکاری سکولوں میں نظام تعلیم کو بہتربنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ۔یاسین موجود کئی ایک سکولوں کو اپ گیریٹ کرنے کے لیے محکمانہ طور پر فنڈالوکیٹ کیا گیا ہے بہت جلد یاسین کے کئی ایک پرائمیری اور میڈل سکولوں کو اپ گیریٹ کیا جائیگا۔ انہوں نے اپنے سالانہ اے ڈی پی سے گورنمنٹ ہائی سکول طاوس یاسین میں امتحانی ہال تعمیرکرنے کا اعلان کیا ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button