خبریں

محکمہ برقیات اور تعمیرات عامہ کے افسروں پر مشتمل کمیٹی داریل حادثے کی وجوہات بارے رپورٹ مرتب کرے گی، سیکریٹری ظفر وقار تاج

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کمشنر دیامر استور ڈویژن سید عبدالوحید شاہ اور سیکرٹری برقیات گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے داریل کے متاثرہ علاقے پھوگچ کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے جائے حادثے کا جائزہ لیا اور ریسکیو آپریشن میں مختلف محکموں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور ریسکیو آپریشن کے دوران عوام کا جذبے کے ساتھ ریسکیو میں اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی تعریف کی اس موقع پر علمائے کرام اور عمائدین سے ملاقات بھی کی ۔
سیکریٹری برقیات گلگت بلتستان ظفر وقار تاج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برقیات کے واٹر چینل سے پانی کی لیکج کی وجہ سے حادثہ رونما ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اس وقت چینل میں پانی بند ہے لیکن اس کے باوجود متاثرہ ایریا میں پانی مسلسل بہہ رہا ہے متاثرہ ایریا کے حادثے کے حوالے سے انتظامیہ ،محکمہ برقیات اور محکمہ تعمیرات عامہ کے آفیسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو حادثے کی وجوہات بارے تفصیلی رپورٹ دے گی نیز متاثرہ ایریا کی بحالی کیلئے میٹل ، پن سٹاک پائپ یا بریسٹ وال میں سے جو بھی تجویز کرے گی اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ داریل کے عوام جس جانفشانی اور امدادی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں وہ یقیناً دیگر علاقوں کے عوام کے لئے قابل تقلید ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کہ حکومت گلگت بلتستان میں بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے نئے نئے منصوبوں کو متعارف کرا رہی ہے اس وقت گلگت بلتستان میں ہائیڈرو منصوبوں کے زریعے ایک سو چون میگاواٹ بجلی پیدا کی جاری ہے جبکہ سولر و دیگر زرائع سے بجلی پیدا کرنے کیلئے سٹڈیز کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں گرڈ سٹیشن قائم کیا جارہا ہے پہلے فیز میں گلگت ، ہنزہ نگر اور استور کو لنک کیا جائے گا بعد ازاں دیگر اضلاع کو اس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا اور گرڈ اسٹیشن مستقبل میں نیشنل گرڈ اسٹیشن کے ساتھ منسلک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گلگت شہر میں مخصوص ایریاز میں پائلٹ پروجیکٹ کے زریعے سمارٹ انرجی میٹر متعارف کرایا گیا جس سے ایکطرف بجلی کی بچت جبکہ دوسری طرف ریونیو میں بھی سو فیصد اضافہ ہوا سمارٹ انرجی میٹر سکیم میں جتنی بجلی استعمال کرینگے اتنی ہی ادائیگی بھی کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ سمارٹ انرجی میٹر گلگت شہر سمیت ہنزہ اور دیامر میں لگائے جائیں گے جس سے بجلی کی بچت کے ساتھ ساتھ ریونیو بھی حاصل ہوگا اور بجلی چوری کا امکان بھی ختم ہوگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button