وزیر اعلی کے متوقع دورے سے قبل نگر میںمسلم لیگ کی فعالیت اور رابطہ مہم میںتیزی
نگر ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن نگر کاجنرل سیکریٹری حاجی قربان کا حلقے میں پہنچتے ہی کارکنان کی فعالیت شروع ہوگئی،جبکہ دوسری طرف وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو خوش آمدید کہنے اور نگر میں ان کا بہتر استقبال کے لئے مسلم لیگ ن نگر کے جنرل سیکڑیٹری حاجی قربان علی اور تحصیل شینبر کے صدر نمبر دار طالب حسین نے دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان اور علاقے کے عمائدین سے رابطہ مہم تیز کردیا ہے۔ خبر ہے کہ ضلع نگر میں سابقہ دور کے کچھ مکمل ہوے والے ہیلتھ ایجو کیشن،روڑ اور تعلیم کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کر نے کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نگر آ رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ نگر کے کارکنان مختلف سماجی تنظیمات کے نمائندوں سے علاقے کیلئے مختلف نوعیت کے ترقیاتی منصوبے منظور کرانے کے لئے تجاویز بھی طلب کر رہے ہیں ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا ضلع نگر آمد کے موقع پر منصوبوں کا اففتاح کرنا بہتر ہے تاہم ضروری یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ اس علاقے کی ترقی کے لئے اپنی جانب سے کچھ اہم منصوبوں کا بھی اعلان کریں ۔بالخصوص نو زائدہ ضلع نگر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر کا مکمل سیٹ اپ ،خواتین ڈگری کالج چھلت کا قیام ،تحصیل چھلت کی فعالیت،اور اسی تحصیل کو شاہراہ قراقرم سے منسلک کرنے نیز شاہراہ قراقرم کو شیطان پڑی کے مستقل خطرے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے نجات دلانے کے لئے زیرو پوائنٹ نگر چھنس پولس چک پوسٹ تا فغروٹ چھلت اور سونیکوٹ تا ضلعی ہیڈ کوارٹر اختتامی حدود تک دو آر سی سی پلوں کی تعمیر اس جیسے دیگر اہم منصوبوں کا اعلان بھی کریں ۔ قابل زکر بات یہ ہے کہ جنوری سے ابتک وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اپنی دورہء نگر تیسری مرتبہ منسوخ کرنے کے بعد اب بعض اطلاعات کے مطابق ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں دورہ کر رہے ہیں۔ دیکھنے میں یہ بھی آیا ہے کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کے بعد حلقہ چار ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ تحریک اسلامی کے کچھ کارکنان وزیر اعلیٰ کی آمد کے حوالے سے انتظامات کرنے کے لئے دلچسپی لیتے نظر آرہے ہیں۔