خبریں
درکوت یاسین میںبجلی فراہمی کےلئے تین کلومیٹر طویل زیرِ زمین ٹرانسمیشن لائن بچھانے کے لئے کھدائی کا آغاز
یاسین (معراج علی عباسی ) محکمہ برقیات غذر نے یاسین کے بالائی علاقہ درکوت میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ بجلی کی انڈرگرونڈٹرانسمیشن لائن بچھانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کیا ہے ۔1کروڑ 90کی لاگت سے 3کلومیٹرٹرانسمیشن لائن کو انڈرگرونڈکیا جائے گا۔محکمہ برقیات غذر نے یاسین کے بالائی علاقہ درکوت کے ایک مخصوص مقام پر جہاں ہرسال برفانی لانی کے باعث بجلی کھمبے اور ٹرانسمیشن لائن تباہ ہوتا ہے ۔ جس باعث نہ صرف محکمے کو سالانہ لاکھوں روپے خرچ کرکے نئے کھمبے اور ٹرانسمشین لائن بچھانی پڑتی ہے بلکہ ایک لمبے عرصے تک گاوں درکوت کے عوام بجلی سے محروم رہتے ہیں ۔محکمہ برقیات غذر نے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ ازمائشی بنیاد پر انڈرگرونڈبجلی کی لائن بچھانے کا منصوبہ شروغ کیا ہے ۔محکمہ برقیات غذر کے مطابق اس سال جون کے آخرتک منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔۔