عوامی مسائل

نگر میں‌لوڈشیڈنگ کا راج، سکولوں کے طلبہ شدید متاثر، چھلت میں‌طلبا نے چار کلومیٹر پیدل چل کر احتجاج کیا

نگر ( اقبال راجوا) لوڑ شیڈنگ کے خلاف لیڈز پبلک سکول کے سینکڑوں طلباء و طالبات کا پرامن اورانوکھا احتجاج ، دوران تدریس 4کلومیٹر دور سے پیدل چل کر ایک میگا واٹ پاور ہاؤس چھلت پہنچ گئے ،پاور ہاؤس میں موجود خرابیوں سے متعلق RE سے مختلف سوالات پوچھتے رہے اور مشینوں کی خرابیاں سمیت پن بجلی سے پیدا ہونے والی برقی لہروں سے متعلق معلومات بھی حاصل کر لئے ۔ سکول کے طلباء و طالبات 30 منٹ تک خاموشی سے بجلی گھر کے سامنے زمین پربیٹھ کرخاموش احتجاج بھی کیا۔ طلباء کا میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارے امتحانات کے عین وقت ہمیشہ بجلی کسی نہ کسی بہانے سے بند کر دی جاتی ہے اور ہمارے لئے مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں انہوں نے مذید کہا کہ ہم آج اپنے آنکھوں سے بجلی پیدا ہونے کا عملی طریقہ دیکھنا چاہتے ہیں اور اپنے مستقبل میں الیکٹرک انجنئیر بن کر اپنے علاقے سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ کرنے کے لئے ابھی سے بنیادی معلومات بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس لئے آج ہم نے اپنی کاغذقلم اور کتابیں سکول میں رکھ کر بجلی گھر کے مشاہدے کے لئے آئے ہیں۔ طلباء و طالبات نے RE علی رہبر سے سولات کے دوران یہ مطالبہ بھی کرتے رہے کہ مشینوں کی زندگی اور عمر میں اضافے کیلئے پاور ہاوسز میں تعینات اسٹاف پڑھے لکھے تعینات ہونے کے ساتھ ان کی استعداد کار میں اضافے کے لئے سالانہ کی بنیاد پر تیکنیکی تربیت کے مختصر اور طویل المدت کورسز بھی کرائے جائیں ۔ ڈھیڑ گھنٹے تک پر امن انوکھے احتجاج کے بعد طلباء و طالبات واپس اپنے سکول روانہ ہو گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button