ہنزہ:محکمہ ترقی نسواںکے زیر اہتمام ایک مہینہ طویل ووکیشنل تربیتی پروگرام اختتام پذیر
ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) وویمن ڈویلمنٹ گلگت بلتستان کے زیر اہتمام 30روزہ ووکیشنل ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ، شرکاء میں اسناد تقسیم ۔
وویمن ڈویلمنٹ ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی زیر نگرانی ایک ماہ قبل شروع ہونے والی وکیشنل ٹرینگ پروگرام اختتام ہوا جس میں ضلع ہنزہ سے تقریباً 40سے زائد خواتین شریک ہوئے۔30روزہ تربیتی ورکشاب میں خواتین کو سلائی کڑھائی اور کپڑوں پر مختلف قسیم کے ڈیزائینز بنانا سکھایا گیا۔ تربیتی ورکشاپ کے دوران خواتین کے لئے سلائی کڑھائی کا سامان اور مشین گلگت بلتستان وویمن ڈویلمنٹ دپارٹمنٹ نے فراہم کیا ۔
30روزہ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء کو اسناد سے بھی نوازا گیا۔
اس موقع پر وکیشنل ٹرئینگ میں تربیت حاصل کرنے والی خواتین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان وویمن ڈویلمنٹ کے حکام اس طرح کے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھ کر خواتین کو روزگار کمانے کے قابل بناسکتے ہیں۔ انہوں نے تربیتی پروگرام کے انعقاد پر حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔