چترال گول سے سکاؤٹس آفس تک نالہ گندگی اور بدبوکی وجہ سے بیماریوں کا سبب بن رہا ہے،انتظامیہ نوٹس لے
چترال(بشیر حسین آزاد)اڑیان موڑدہ پائین کے رہائشیوں نے ایک اخباری بیان میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چترال گول سے سکاؤٹس آفس فرنٹیئر کور کے لئے ایک نالہ گھروں،بازار اور کھیتوں سے گزرتا ہے اور اس نالے کی لمبائی تقریباً دو کلومیٹرہوگی۔نالہ میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ انتہائی پریشان ہیں۔یہ نالہ گندگی اور بدبو کی وجہ سے بیماریوں کا باعث بن رہا ہے۔صفائی کا کوئی موثر انتظام نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور والے صرف دو مہینے سال میں اپنے باغیچوں کے لئے پانی دینے کے لیے اس نالے کو استعمال کرتے ہیں مگر اس کی صفائی پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔نالہ پختہ نہ ہونے اور صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سال بھر گندگی اور بدبو پھیلا رہتا ہے جس کے وجہ سے لوگ سخت پریشان اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔اور ڈینگی بیماری پھلنے کی بھی قوی امکانات ہے اس لئے ڈی سی چترال،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس سے اس کا سختی سے نوٹس لے ،ٹی ایم او چترال اور وی سی ناظم علاقہ نالے کو پختہ کرکے صفائی کا موثر انتظام کرنے کے لئے بندوبست کریں