حادثات

کندیا، کوہستان:‌ پک اپ کھائی میں‌گر گئی، ایک شخص جان بحق، چار زخمی

کوہستان(نامہ نگار)کوہستان کی تحصیل کندیا میں پک اپ کھائی میں جاگری۔ ایک جاں بحق چارزخمی۔ پولیس کے مطابق کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے کنگلو میں جمعرات کی صبح یہ حادثہ پیش آیا جہاں کرکٹ کھیلنے گاوں تھوٹی کے لڑکے کنگلو نامی گاوں جارہے تھے ۔زخمیوں کو آر ایچ سی داسو پہنچا دیا گیا ہے جہاں ابتدائی طبی امدادکے بعد تین زخمیوں کو ایبٹ آباد ریفر کیا گیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں اختر زیب، حسن زیب، امجد اور ابراہیم شامل ہیں جبکہ عبدالوہاب ولد شیر خان جاں بحق ہوگئے ہیں۔حادثہ کی وجہ سڑک کی خستہ حالی بتائی جارہی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button