متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کی بحالی اولین ترجیحات میںشامل ہے، وزیر اعلی کی دیامر پریس کلب کے وفد کے ساتھ ملاقات میں یقین دہانی
گلگت (پریس ریلیز )وزیر اعلی’ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے دیامر پریس کلب کے وفد کا ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دیامر کے جملہ مسائل پہ تفصیلی بات جیت کی گئی اس موقع پہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا صوبائی حکومت متاثریں دیامر بھاشہ ڈیم کی آباد کاری کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔متاثرین ڈیم کی آبادکاری کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے دیامر کے عوام نے عظیم قربانی دی اور اپنا سب کچھ ملک کی سالمیت اور بقا کے لئے وقف کیا۔ ڈیم کی تعمیر سے خطے میں تعمیر ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔اور خطے میں بے روزگاری کی شرح میں نمایاں کمی آئے گئ۔
انہوں نے کہا کہ عنقریب چلاس داریل اور تانگیر کا تین روزہ دورہ کرینگے جس میں دیامر کے تعلیمی ترقیاتی و دیگر عوامی مسائل پہ اہم اعلانات بھی کرینگے اور انتظامی ضرورت کے مطابق نئی تحصیلوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام میں پائی جانے والی محرومیوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔حکومت ہوگا۔ڈی ایچ کیو ہاسپٹل اپ گریشن منصوبہ جو ایک عرصے سے تعطل کا شکار تھا اس اہم منصوبے پہ مزید پیش رفت کے لئے فوری اقدامات کے احکامات صادر کئے گئے۔انہوں نے دیامر پریس کلب کے تمام مسائل کے حل اور ضروریات حل کرنے کےلئے فوری احکامات صادر کئے