خبریں

ضلع غذر میں‌زکواۃ کی تقسیم شفاف طریقے سے مکمل ہوگئی ہے، عظیم اللہ ایڈمنسٹریٹر

غذر(معراج علی عباسی ) ایڈمنسٹریٹر زکواۃ اینڈ عشر گلگت بلتستان عظیم اللہ نے کہا ہے کہ زکواۃ سال 2018 کی پہلی قسط گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تقسیم کی جاچکی ہے پہلی قسط پر طور پر 5 کروڑ سے زائد کا بجٹ حلقوں اور آبادی کے تناسب سے تقسیم کردیا گیا ہے جبکہ تمام اضلاع کی مقامی زکواۃ کمیٹیوں نے بھی مستحقین میں رقوم کی تقسیم کا عمل بھی تقریبا مکمل کردیا ہے ۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں زکواۃ کی تقسیم کے تمام مراحل کی براہ راست نگرانی کر رہا ہوں اور زکواۃ کی چیکس کی تقسیم میں علاقہ عمائدین ، معتبرین اور علما کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افیسران کو بھی شریک کر رہے ہیں تاکہ زکواۃ کی منصفانہ اور غیر جانبدرانہ تقسیم کو یقینی بنایا جاسکے ۔ غریب مستحقین میں گزارہ الاؤنس پانچ ہزار روپے فی کس کے حساب سے5938 مستحقین میں 2 کروڑ ستانوے لاکھ اناسی ہزار روپے تقسیم کردئے گئے ہیں ، سکولوں میں مستحق طلبا و طالبات کے لئے 8912397 روپے، دینی مدارس کے لئے 3961065 روپے، جہیز فنڈکی مد میں 3961066 روپے ، ہیلتھ کئیر کی مد میں سرکاری ہسپتالوں کو2970800 روپے فراہم کردئے گئے ہیں جو کہ مجموعی طورپر 49513310 روپے مقامی زکواۃ کمیٹیوں کے زریعے تقسیم کردئے گئے ہیں ۔ ضلع غذر میں بھی زکواۃ کی تقسیم صاف اور شفاف طریقے سے مکمل ہوگئی ہے ضلع غذر کے چاروں تحصیلوں کا تفصیلی دورہ کرنے کے علاوہ زکواۃ کی تقسیم کی براہ راست نگرانی کر رہاہوں زکواۃ ایک اہم ترین دینی فریضہ اور مسلمانوں کے ایمان کا لازمی حصہ ہے اس اہم ترین اور حساس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے دور افتادہ علاقوں تک بھی رسائی حاصل کرکے اس عمل کی شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں زکواۃ کی تقسیم میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی قابل برداشت نہیں ہے ضلع غذر میں زکواۃ کی تقسیم احسن طریقے سے مکمل کرلی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پالیسی کے مطابق زکواۃ کی اگلی قسط میں نئے مستحقین کو زکواۃ کے چیکس دئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہوسکیں انہوں نے ضلعی زکواۃ کمیٹی غذر اور مقامی زکواۃ کمیٹیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مستحقین تک زکواۃ کی رقم پہنچانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زکواۃ کی تقسیم میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button