عوامی مسائل

گلگت شہر میں واقع گوجال کالونی اور پرنس کالونی کو 36 گھنٹوں کی بندش کے بعد بجلی فراہم

گلگت( سٹاف رپورٹر) محکمہ برقیات کی دشمن پالیسی ذوالفقار آباد میں 36گھنٹے کے بعد بجلی فراہم کی گئی ۔ ذوالفقار آباد گوجال کالونی ، پرنس کالونی میں پرسوں رات 10بجے کے بعد بجلی غائب ہو ئی جو کہ 36گھنٹے کے بعد دن 12 بجے فراہم کی۔ بجلی کی بندش کے باعث علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث بچوں کی پڑھائی بھی شدید متاثر ہورہا ہے۔ متاثرہ علاقہ میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو نظر انذار کیا جارہا ہے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو معاملات بُری طرح متاثر ہے۔ علاقے کے مکینوں سے محکمہ برقیات کے اعلیٰ حکام سے اپیل کیا ہے کہ اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے تحت بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button