خبریں

اولڈنگ کھرمنگ میں‌پاک فوج کے زیرِ‌اہتمام دو روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کے دورافتادہ علاقوں میں طبی سہولیات کے فقدان اور قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان آرمی نے عوام الناس کی خدمت کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا۔فری میڈیکل کیمپ ضلع کھرمنگ کے دور دراز گاؤں اولڈنگ میں 7تا8 اپریل 2018 جاری رہا جس میں میڈیکل سپیشلسٹ،چائلڈسپیشلسٹ،سرجیکل سپیشلسٹ،ماہر امراض دانت اور لیڈی میڈیکل آفسیرز کی مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔

اس فری میڈکل کیمپ میں عوام الناس کی کثیر تعداد کو طبی سہولیات دی گئیں علاوہ ازِیں دس مائینر سرجیکل آپریشنز بھی کیے گئے۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کے لیے مفت طبی کٹ بھی مہیا کی گئیں ۔ علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کے اس اقدام کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک آرمی ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ جی بی کے دوردراز علاقوں میں رہنے والے افراد کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button