عوامی مسائل

پھنڈر سے شندور تک خستہ حال سڑک پر سفر کسی عذاب سے کم نہیں‌، مقامی عمائدین

غذر (بیورو رپورٹ ) پھنڈر سے دینا کا بلندترین پولو گراونڈ شندور تک کی سڑک آثار قدیمہ کا منظر پیش کرنے لگی یہاں آنے والے سیاحوں کو اس خستہ حال سڑک پر سفر کرنا ایک عزاب سے کم نہیں ہے سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح غذر آتے ہیں مگر گلگت چترال روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ایک طرف گلگت سے چترال تک کی سڑک کی تعمیر کی باتیں ہورہی ہے تو دوسری طرف غذر روڈ روز بروز خراب سے خراب تر ہوتا جارہا ہے کئی سالوں سے اس شاہراہ کی تعمیر کی سیاسی اعلانات یہاں کے عوام سنتے چلے آرہے ہیں مگر عملی طور پر کوئی کام ہوتا نظر نہیں آتا 2010میں گلگت چترال روڈ کی چالیس کلومیٹر سڑک مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی تاحال اس سڑک کی مرمت نہیں ہوئی اور سات سال گزرنے کے باوجود اس سڑک پر ملبہ تک نہیں اٹھایا گیا ہے تو ایسے بھی روڈ کی تعمیر کی خبریں سوائے عوام کو بیوقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیںیہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما گلاب شاہ بلبل ،فداعلی خان اور شاہد نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنی دور میں غذر کو دیوار سے لگایا ہے جس کا صلہ انے والے الیکشن میں یہاں کے عوام ووٹ سے (ن) لیگ کو دینگے وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس سال یکم جنوری سے گلگت سے گاہکوچ تک پکی سڑک کی تعمیر کا جھوٹا اعلان کرکے عوام کو بیوقوف بنایا اور جو رقم رکھی گئی تھی وہ رقم کئی اور لگا دیا گیا غذر میں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح چترال سے غذر گلگت آتے ہیں اور یہاں آنے والے سیاحوں کو اگر کوئی دشواری ہے تو وہ یہاں کی خستہ حال سڑک ہے جو موجودہ حکومت جان بوجھ کر ہی یہ سڑک تعمیر کرانا نہیں چاہتی چونکہ مسلم لیگ کو پچھلے الیکشن میں غذر کے عوام نے مسترد کیا تھا اب عوام کو اس کی سزا دی جارہی ہے مگر اس کا صلہ انے والے الیکشن میں مسلم لیگ کو ضرور ملے گا

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button