خواتین کی خبریںمعیشت

شگر: کمرشل سبزیات کاشت کرنے کے لئے ویمن زرعی انٹرپرائز گروپ کی تشکیل

شگر(عابدشگری) محکمہ زراعت شگر کی جانب سے ہورچس گاوں ضلع شگر میں کمرشل سبزیات کاشت کرنے کے لئے ویمن زرعی انٹرپرائز گروپ کی تشکیل پائی۔ اس خواتین تنظیم کی تشکیل کے علاوہ کمرشل سبزی کاشت کے حوالے سے ٹرینینگ بھی دی گئی۔ کل 32 خواتین پر مشتمل یہ گروپ گاجر پھول گوبھی اور پیاز کاشت کرینگے، جسے خالص منافع کے لئے مارکیٹ میں سیل کیا جائے گا۔ اس کام کے لئے محکمہ زراعت ہر قسم کی سہولیات دینگی۔ ڈی ڈی زراعت شگر غلام اللہ ثاقب نے اپنے خطاب میں کہا کہ زراعت کو بطور پیشہ اپنا کر علاقے کی بے روزگاری کو ختم کرسکتے ہیں اور گھریلو خواتین کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ جس کے لئے محکمہ زراعت شگر دن رات مصروف عمل ہیں اور مستقبل میں شگر زرعی میدان میں ایک خود مختار ضلع بن جائے گا ۔آخر میں کچن گارڈنینگ کے لئے سبزیوں کی پیکٹس فری تقسیم کئے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button