گلگت پولیس نے چار اندھے قتل کے مجرموںکو پکڑ لیا ہے، خواتین کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے، ایس پی گلگت
گلگت ( سٹاف رپورٹر)ایس پی گلگت محمد ایاز نے ضلع گلگت میں پولیس کی چار ماہ کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں پولیس نے 4 اندھے قتل کا سراغ لگا کر مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے وہے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خودکشیوں کا سلسلہ ایک ٹرینڈ کے طور پر سامنے آرہا ہے ۔ بعض دفعہ خواتین کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دیا جاتا ہے جس کی انکوائری میں مشکلات کا سامنا پوتا ہے۔ اس طرح گزشتہ دن پولیس اہلکار شیر زمان کے قتل میں ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ضلع گلگت پولیس نے گلگت کی تاریخ میں سب سے بڑے موٹر سائیکل چوروں کو گرفتار کر کے 15 موٹر سائیکل برآمد کیا ہے۔ اس طرح منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران 22 کلو چرس بھی مجرموں سے برآمد کیا۔ اس طرح پولیس گلگت میں آیندہ ایکشن لیں گے اور گلگت کو منشیات اور دہشت گردی سے پاک کرینگے۔ اْنہوں نے کہا کہ آئی جی پی گلگت بلتستان صابراحمد کی سربراہی میں گلگت کو امن کا گوارہ بنائیں گے۔ مذید کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو ا ہے ان سیاحوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کرینگے صوبے کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کو کوئی مشکلات درپیش نہ آسکے۔