وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے تحفظ حقوق میڈیا ورکر گلگت بلتستان کے وفد کی ملاقات
گلگت ( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے تحفظ حقوق میڈیا ورکر زگلگت بلتستان کے وفد نے ملاقات کی. ملاقات میں وزیراعلی گلگت بلتستان نے ویج بورڈ ایوارڈ کے گلگت بلتستان میں توسیع کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کیلے مشیر اطلاعات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی. جبکہ گلگت بلتستان کے تمام عامل صحافیوں کا سرکاری خرچ پر انشورنس کروانے کا اعلان بھی کیا.
وزیر اعلی گلگت بلتستان نے نیشنل میڈیا سے منسلک صحافیوں کے مسائل اجاگر کرنے کیلے گلگت بلتستان اسمبلی سے قرارداد منظور کرنے کا بھی اعلان کیا.وزیر اعلی گلگت بلتستان نے سرکاری اشتہارات کی تقسیم کو صحافیوں کی تنخواہوں سے مشروط کرنے کی بھی ہدایت دے دی.
وزیراعلی گلگت بلتستان نے پریس فاؤنڈیشن کے قیام،میڈیا پالیسی اور اشتہارات کی پالیسی پر کام تیز کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی.وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی اور سرکاری ٹی وی چینل کے بیورو افیسسز وفاقی وزیر اطلاعات کی تعاون سے قیام عمل میں لایا جائے گا.