امام حسین منسبِانسانیت کے معراج کی ترجمانی فرماتے تھے، چھلت نگر میں منعقدہ تقریب سے علما کا خطاب
نگر ( اقبال راجوا) تین شعبان یوم ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے عوامی پولو گراؤنڈ چھلت میں بڑا پروگرام ،معروف عالم دین علامہ محمد عباس وزیری ،اورمعروف و مشہور منقبت و نوحہ خواں سیلم رضا کی خصوصی شرکت،تقریب میں علماء کرام نے امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ اسلام کی شان میں فضائل و مناقب بیان کئے ۔ علماء کرام نے امام عالی مقام کے فضائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام منسب انسانیت کے معراج کی ترجمانی فرماتے تھے۔ امام عالی مقام کا نصب العین انسانیت کی فلاح اور ااخرت میں کامیابی تھی۔ انہوں نے بیان کیا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنی پوری حیات مبارکہ دین اسلام کی خدمت حتیٰ کہ دین اسلام کو بچانے تک اپنی جان جان اافرین کے حوالے کی ۔ امام عالی مقام کا مقام دینا میں بھی اعلیٰ ترین اور حضور سرور کائینات کی حدیث مبارک ہے کی حسنؑ اور حسینؑ جوانان جنت کے سردار ہیں۔ معروف عالم دین شیخ منیر حسین منوری نے کہا کہ ایک شاعر کی یہ بات میں کبھی نہیں بھو ل سکتا کہ امام حسین علیہ السلام زبان مبارک مرسل اعظم کی زبان مبارک سے نکل نکل کر جو اسلام اسلام بنا اسی زبان مبارک کو چوس چوس کر حسینؑ حسینؑ بنا۔ حضور اکرم ﷺ نے فرمایا حسین ؑ مجھ سے اور میں حسینؑ سے ہو ں ،اس کا مطلب یہ ہے کہ حضور اکرم ﷺ کے اسوہء حسنہ کو امام حسین علیہ اسلام نے دنیامیں اپنی قربانیوں سے قیامت تک زندہ رکھا۔ دنیا میں اسلا م کے باقی رہنے کی دو علتیں ہیں ایک علت محدثہ جسے حضور اکرم ﷺ نے عالم انسانیت کو دیا اور اور ایک علت مبخیہ جو یہ ہے کہ اسوہء حسنہء پیغمب اسلام کو قیامت تک زندہ و سلامت رکھا جائے ۔ علت محدثہ کو علت مبخیہ کے زریعے امام حسین علیہ السلام نے بچایا یہی وجہ ہے آج تاریخ و تہذیب اسلام میں یہ حدیث مبارکہ متفقہ الیہ تسلیم کی گئی ہے کہ حسین ؑ مجھ سے ہے اور میں حسین ؑ سے ہوں ۔ معروف منقبت و نوحہ خوان سلیم رضا نے مولاامام حسین ؑ کی شان میں سلام و منقبت پیش کر کے شرکاء سے خوب داد حاصل کی نوجوان فرط جذبات میں نعرے بھی بلند کرتے رہے۔ پروگرام کے آکر میں مملکت خداداد پاکستان کی ترقی اور امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کرادی گئیں۔