خبریں

چھلت ٹاون اور نگر کے دیگر علاقوں‌میں اسلحے کی شکل کے کھلونے فروخت کرنے پر پابندی

نگر ( اقبال راجوا) مین ٹاؤن چھلت مین مختلف مارکیٹوں سمیت ضلع نگر میں مضافات کے بازاروں میں  اسلحے کی شکل کےکھلونوں اور غیر معیاری مصنوعی اشیاء فروخت کرنیکی کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتے۔ قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر نگر نثار احمد کا انجمن تاجران شینبرکے وفد سے گفتگو۔ آج انجمن تاجران شینبر نگر کے وفد سے ایک ملاقات میں وفد نے قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر سے کہا کہ ہمارے علاقے میں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمیں ان تمام اشیاء کی فہرست فرااہم کی جائے جو جو مضر صحت ہوں اور ان کی پہچان کے لئے ہمیں ضروروی معلومات پہنچا دی جائیں۔ انجمن تاجران شینبر چھلت کے صدر صوبیدار ر شمشیر علی نے کہاکہ ہمارے علاقے میں ہم نے تمام دکانداروں کو یہ اطلاع پہنچا دی ہے کہ تمام غیر قانونی اور مضر صحت اشیاء کو اپنی دکانوں سے خاتمہ کریں اور مضر صحت اشیاء بارے ملنے والی تما م معلومات کے مطابق اپنے دکانوں میں معیاری اور بہتر سامان فروخت کریں۔

انہوں نے قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ ہم نے اسلحے کی شکل کے کھلونے فروخت کرنے والے دکاننداروں کو سختی سے منع کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس سے بچوں پر نہایت منفی اثرات پڑتے ہیں، اس لئے بھی ان کا خاتمہ کیا جانا ضروری ہے ۔

قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ہمیں اپنے ضلع میں دیکھنا ہے کہ کون سی اشیاء بہتر ہیں اور کونسی مضر صحت ہیں دوسرے اضلاع بارے میں وہاں کی مقامی انتظامیہ زمہ دار ہے۔ قائم مقام اے سی نے بتایا کہ عوامی پولوگراؤنڈ کے نزدیک کایک ماکان میں بننے والے پاپڑ کا نمونہ چیک کیا جائے گا اگر مضر صحت نہ ہوا تو ضرور مفروخت کی اجازت دی جائے گی۔ قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر نے چھلت پائین مین مٹھائی کی دکان ،اور کریانے کی درجنوں دکانوں پر چھاپہ مار کاروائی بھی کی اور دکانداروں کو صفائی اور معیاری اشیاء فروخت کرنے کے حوالے سے خصوصی ہدیات بھی دیں ۔ انجمن تاجران چھلت شینبر کے وفد نے صفائی کے حوالے سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے مین ڈسٹرکٹ کونسل سے خصوصی فنڈز کا اجراع کیا جائے اور صفائی مہم میں دکانداروں کے ساتھ معاونت کی جائے۔ انہوں نے اس مطالبے پر اپنی کوششوں کی یقین دہانی کرادی اور اگلے جون تک بلدیاتی معاملات طے پانے کے بعد صفائی ستھرائی کا نظام متعارف کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button