خبریں

سیرگیال گاوں‌ کوہستان میں‌ دستار بندی اور فضیلت قرآن کانفرنس کی تیاریاں‌

کوہستان(نامہ نگار)کوہستان کی پسماندہ وادی کندیا سے منسلک علاقہ سیو کے گاوں سیر گیال میں تقریب دستار بندی و فضلیت قرآن کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں ، ہزاروں افراد کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے ۔ اتوار کے روز پریس کانرنس کرتے ہوئے پروگرام کے منتظم قاری گل آمان گیالوی نے کہا کہ 24اپریل کا اجتماع تاریخی ہوگا جس میں جمیعت علماء اسلام کے صوبائی قائدین شرکت کرینگے ۔تٖصیلات کے مطابق 24اپریل کو بہ مقام سیری گیال میں ایک اہم اجتماع کا انعقادکیا گیا ہے جس میں فاضل طلبہ کی دستاربندی بھی ہوگی۔اس اجتماع میں کوہستان کے تمام علماء سمیت کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرینگے۔اجتماع کی تمام ترتیاریا ں مکمل کی گئی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اجتماع سے کوہستان سے امن کا پیعام جائیگا اور یہ ثابت ہوگا کہ مدارسے دہشت گردی نہیں محبت کا پیغام جاتاہے ۔ پروگرام میں ضلع بھر کے علماء اور عوام الناس کو خصوصی شرکت کی دعوت دی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button