خواتین کی خبریں

ہنزہ اور نگر میں‌دو سو سے زائد کاروباری خواتین کی تربیت کا اہتمام

ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) وویمن ڈولپمنٹ ڈویثرن گلگت کے تعاون سے ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علا قے گلمت، علی آباد اور ساس ویلی میں کاروباری خواتین کیلئے تربیتی ورک شاپ کا انعقاد کیاگیاجس میں دو سو سے زائدخواتین نے شرکت کی ۔

اس ورک شاپ میں خواتین کو کاروبارکے مختلف طریقے اور اُصول بتائے گئے جن کے ذریعے وہ اپنے کاروبار کو کامیابی اور ترقی دلا سکتے ہیں۔ کاروباری خواتین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی کاروبار کے فروغ کیلئے بزنس نیٹ ورکس بنائے تاکہ وہ اپنے مسائل کو مل کر حل کر سکے اوراخراجات کو کم کرتے ہوئے کاروباری منافع کو زیادہ سے زیادہ کر سکیں ۔

اِس ورک شاپ میں موجود خواتین نے اس طرح کے تربیتی ورکشاب کا انعقاد خوش آئند قرار دیا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی  فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے مختلف تربیتی ورکشاپس اور دیگر مواقع مستقبل میں بھی فراہم کئے جائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button