جنگل کی غیر قانونی کٹائی میںملوث شخص چھ مہینوںکے لئے جیل پہنچ گیا
چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈویژنل فارسٹ آفیسر چلاس آفتاب محمود نے غیر قانونی جنگل کٹائی میں ملوث شخص کو چھ ماہ کیلئے جیل بھیج دیا ۔ دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر چلاس آفتاب محمود کی ہدایت پر رینج فارسٹ آفیسر تھور عبدالحمید کی قیادت میں فارسٹر عین اللہ ، فارسٹ گارڈ یوسف نے مکھلی جنگل تھور میں غیر قانونی جنگل کٹائی میں ملوث حسین ولد نواز ساکن مکھلی تھور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ملزم کو ڈویژنل فارسٹ آفیسر کی عدالت میں پیش کیا جہاں ڈی ایف او آفتاب محمود نے ملزم کو چھ ماہ کیلئے جیل بھیج دیا جبکہ دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر چلاس آفتاب محمود نے کہا کہ جنگلات کی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں کسی بھی فرد کو جنگلات کی کٹائی کی اجازت نہیں دی جائے گی کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں ۔جو بھی فرد غیر قانونی طور پر جنگلات کی کٹائی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت سزا دیا جائے گا