خبریں

غذر کے ٹرانپسورٹرز انسانی جانوں‌سے کھیلنے لگے، مسافر گاڑیوں‌کی چھتوں پر ہزاروں‌لیٹر پیٹرول کی ترسیل کا انکشاف

غذر (بیورو رپورٹ) غذر میں پٹرول پمپوں سے زیادہ پٹرول دکانوں میں بکنے لگا گلگت اور گاہکوچ کے مختلف پٹرول پمپوں سے مسافر گاڑیو ں کی چھتوں پر ڈال کر روزانہ ہزاروں لیٹر پٹرول لایا جاتا ہے اور یہ پٹرول دکانوں میں فروخت ہوتا ہے مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر لایا جانے والا پٹرول کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے دوسری طرف پونیال اشکومن کے علاوہ گوپس اور یاسین میں جگہ جگہ پٹرول فروخت کرنے کی دکانیں کھل گئی دکاندار غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے انتظامیہ نے بھی کارروائی کی بجائے چھپ سادہ لی ہے اور روز بروز ان علاقوں میں اس کاروبار میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ بعض افراد نے پٹرول پمپ کے سامنے ہی دکانوں میں پٹرول فروخت کیا جارہا ہے مگر کوئی ان سے پوچھنے کو تیار نہیں جبکہ اس وقت غذر میں ایک سو سے زائد دکانوں میں کھلے عام بلیک میں پٹرول اور ڈیذل فروخت کیا جارہا ہے مگر انتظامیہ ان افراد کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور عوام کا کوئی پر سان حال نہیں ہے اور ان دکانوں پٹرول کی من مانے قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے اگر حکومت نے فوری طور پر بلیک میں پٹرول فروخت کرنے کا سلسلہ نہ روکا تو کسی بھی وقت کوئی اتشزدگی کا خطرہ پید اہوسکتا ہے ۔اور مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر لایا جانے والا پٹرول کسی بھی وقت کوئی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button