غذر کو قانون ساز اسمبلی میںایک اور نشست دینے کا فیصلہ، وزیر اعلی جلد اعلان کریںگے
غذر (دردانہ شیر) غذر کے لئے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی ایک نشست کا اضافہ کر دیا گیا اب غذر کی ہر تحصیل کو صوبائی اسمبلی کی ایک نشست ملے گی عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی غذر جس کی آبادی دو لاکھ کے قریب ہے مگر صوبائی اسمبلی میں غذر کے لئے تین نشستیں ناکافی تھی اور عوام کا ایک عرصے سے صوبائی اسمبلی کی ایک نشست بڑھانے کا مطالبہ پورا کر دیا گیا.
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اسلام آباد میں وزیر اعظم خاقان عباسی سے ملاقات کے دوران غذر کے ایک اضافی نشست لینے میں کامیاب ہوگئے جو علاقے کے عوام کا ایک عرصے سے دیرنیہ مطالبہ تھا.
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اپنے دورہ غذر کے موقع پر اضافی نشست کا اعلان کر ینگے اس کے علاوہ یاسین سب ڈویثرن بھی اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے باقاعدہ فعال ہوگا اور اسسٹنٹ کمشنر و دیگر سٹاف کی تعنیاتی بھی عمل میں لائی جائیگی غذر کو ایک اضافی صوبائی نشست ملنے کی منظوری کے بعد اب یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ غذر کی چاروں تحصیلوں کو اب صوبائی اسمبلی کی ایک ایک سیٹ مل جائے گی جو علاقے کے عوام کا ایک دیرنیہ مطالبہ تھا