خبریں
ہم ایک ہی قوم سے، اور ایک مذہب کے پیروکار ہیں، ایسے میںیہ قوم پرست کہاںسے آگئے؟ چیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا سوال
سکردو(ایس ایس ناصری) گلگت بلتستان قانوں ساز اسمبلی کےممبر و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیرمیں کیپٹن (ر) سکندر علی نے کہا ہے کہ کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن اور اقرباء پروری کے زریعے غیر قانونی طریقے سے تر قی پانے والے اساتذہ کے خلاف تحقیقات اپنی منطقی انجام تک پہنچائیں گی اورحقدار کو حق دیکر رہیں گے سکردو میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکموں میں اس وقت کرپشن عام ہوگئی ہے اور کرپشن کے بازار گرم ہے ان کے خلاف سختی سے اقدامات اٹھائی جارہی ہے اور کرپشن لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو سزا دئیے جائیں گے محکمہ تعلیم میں غیر قانونی طریقے سے ہو نے والی تر قیوں کی وجہ سے قابل اور سینئر اساتذہ مایوس ہوگئیے ہیں اور ان کے ساتھ حق تلفی ہوئے ہیں ان حوالے سے باقاعدہ طور پر تحقیقات کیلے کمیٹی قائم ہوئی ہے اور کمیٹی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریگی غلط طریقے سے پروموشن ہونے والے اساتذہ کو ریوریس کرنے کے ساتھ ان سے ریکوری بھی کی جائیگی اور انہیں سزا بھی ملے گی انہوں نے کہا جو بھی شخص غلط طریقے سے کوئی بھی کام انجام دے اسے سخت سزا دی جائیگی انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں گلگت بلتستان میں تر قیاتی کاموں کا دور دورہ یے اور بڑے بڑےمنصوبوں پر کام ہو رہا ہے گلگت سکردو روڈ پر ایف ڈبلیو جس طریقے سے کام کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہے ایف ڈبلیو کی اس علاقے کیلے خدمات ناقابل فراموش ہے جب ایف ڈبلیو کے پاس وسائل نہیں تھے اس وقت انہوں نے پہاڑ کو چیر کر سینکڑوں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اس خطے کے عوام کلے سڑک بنائی اور عوام کو ریلف دلائے اس وقت ایف ڈبلیو او کے پاس ہر قسم کی مشینری اور جدید ساماں موجود ہے اور جس طریقے سے سڑک بنا رہی ہے وہ تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر ان منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے طرح طرح کی سازش کر رہے ہیں اور مختلف افوئیں پھیلا رہے ہیں یہاں تک گلگت بلتستان کی امن امان کو خراب کرنے اور سی پیک کو نقصان پہنچانےکیلے باہر سے خطیر رقم اس خطےمیں پہنچائیے جانے کی رپورٹ ہے اور اس خطے کے سادہ لوح عوام کو استعمال کر کے یہاں فساد پھیلائے جانےبکا امکاں ہے ایسے میں ہمیں اتحاد اور اتفاق کے ساتھ اپنے حقوق کی حفاظت اور گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک قوم ہے اور ایک ہی مذہب کے پیرو کار ہے ایسے میں یہ قوم پرست کہاں سے آئے ؟انہوں نے گلگت بلتستان کےقوم پرستوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کا آلہ کارمت بنیں اور باعزت طریقے سے قومی دائرے میں شامل ہوجائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ گلگت سکردو سڑک معاوضے کے حوالے سے لوگوں کو گمراہ کر ہے ہیں اور لوگوں کو ور غلا رہے ہیں گلگت سکردو روڈ میں آنے والی ایک ایک انچ زمیں کی معاوضہ لوگوں کو ملیں گے سب سے زیادہ سڑک میرے حلقے سے گزر رہی ہے ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ میں اپنے حلقے کے عوام کی حقوق کے حوالے سے خاموش رہے اس وقت سڑک ایسے جہگوں پر بنارہے ہیں جہان لوگوں کی آبادی نہیں ہے جب لوگون کی آبادی والے جہگوں پر کام شروع کریں گے اس ایریاء میں پٹواری، قانوں گو، ایف ڈبلیو او کے نمائیندہ، اور این ایچ اے کے نمائندہ کی موجود گی میں معاوضوں کی تخمینہ لگائے جائیں گے اور اس معاملے پر ماضی کی طرح کرپشن ہونے نہیں دوں گا ۔