خبریں

تحصیل پھنڈر کے نالہ کھوکش اور چمارکھنڈ میں مچھلیوں کے شکار پر پابندی عائد، دفعہ 144کا نفاذ

غذر(محبت حسین )ڈپٹی کمشنر غذر نے تحصیل پھنڈر کے نالہ کھوکش اور چمارکھنڈ میں مچھلیوں کے شکار پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144نافذکیا ہے ۔نایاب نسل ٹروٹ کا غیر قانونی شکار اور نسل کشی روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر غذر نے سخت اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا۔ دفعہ 144لگانے سے کیمپنگ کے بہانے مچھلیوں کی غیر قانونی شکار کرنے کا عمل رک جائے گا ۔

عوامی حلقوں نے پٹی کمشنر غذر کی اس اقدام کوسراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ڈپٹی کمشنرغذر اپنی مدت میں ٹروٹ کی نسل کشی کو روکنے کے لئے اس سے بھی سخت اقدام اُٹھائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button