خبریں

گلگت بلتستان کے ہر ٹکڑے پر علاقے کے عوام کا حق ہے، حق ملکیت چھیننے کی سازش ناکام بنائیں‌گے، پیپلز پارٹی غذر کے رہنماوں کا مشترکہ بیان

غذر(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت کے ڈویثرنل صد وسابق صوبائی وزیر ر ڈاکٹر علی مدد شیر ضلع غذر کے صدر محمد آیوب شاہ جنرل سیکریٹری غذر بد رالدین بدر نے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمین کے ایک ایک ٹکڑے پر گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے ہم گلگت بلتستان کے عوام سے ان کی حق ملکیت چھیننے کی ہر سازش ناکام بنا دینگے ۔موجودہ حکومت گلگت بلتستان کے عوام سے ان کے بنیادی حقوق چھیننے کی کوشش کر ہی ہے پنجاب ،سندھ ،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کی زمینوں پر اگر وہاں کے عوام کا حق ہے تو گلگت بلتستان کے عوام کا اپنی زمینوں سے حق چھیننا سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب دشمن پالیسیوں پر اتر آئی ہے اور گلگت بلتستان کے انتہائی دور افتادہ علاقوں میں آج کوئی غریب شخص اپنا گھر بنانے کی کوشش کرتا ہے تو اس سے ٹیکس لینے کی کوشش کی جارہی ہے جو یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے پاکستان پیپلز پارٹی ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت نہیں کرتی لیکن ہمارا ہمیشہ سے یہ مطالبہ رہا ہے کہ پہلے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی بنیادی حقوق دئے جائیں اس کے بعد اس خطے میں ٹیکسسز لاگو کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی دئے بغیر لگائے جانے والے ہر طرح کے ٹیکس کی پاکستان پیپلز پارٹی مخالفت کرے گی ۔انہوں نے مذید کہا کہ اگر گلگت بلتستان کا کوئی شخص وزیر اعظم اور صدرپاکستان نہیں بن سکتا تو گلگت بلتستان سے ٹیکس لینے کا جواز ہی بنتا ۔انہوں نے مذید کہا کہ گلگت بلتستان کونسل پاکستان پیپلز پارٹی کا یہاں کے عوام کے لئے تحفہ تھا اور ٹیکس کے نفاذ کا کام کونسل کے ذمے تھا جس میں6 ممبران گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے تھے اور ٹیکسسز کے حوالے سے امور اس فورم کے ذریعے سے باضابطہ منظوری کے بعد لاگو کئے جاتے تھے لیکن اج یہ حق چھین کر وزیر اعظم کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مذید کہا فاٹا کی طرح گلگت بلتستان پربھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں کا اطلاق کیا جائے اور سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کو سپریم کورٹ کے مساوی اختیارات دئے جائیں ۔ انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں مائیننگ کے حوالے سے قانون سازی کیاور گلگت بلتستان میں ایک محکمے کا قیام عمل میں لایا تھا جو مائننگ کے لئے لیز فراہم کرنے کا مجاز تھا لیکن موجودہ حکومت نے یہ اختیارات بھی وفاق کے حوالے کر دئے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان لیز کے حوالے سے وفاق کی جانب سے جاری کسی بھی طرح کے احکامات کی بھرپور مذمت کی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپنے حقوق کے لئے 10 مئی کو غذر میں پیپلز پارٹی کے جلسے کو کامیاب بنانے کی اپیل بھی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button