گردے کے عارضے سے متاثرہ دو بچوںکی غریب ماں حکومتی امداد کی راہ تکتے تکتے چل بسی
شگر(عابدشگری)امداد کی منتظر دو بچوں کی ماں صوبائی حکومت اور مخیر حضرات کی راہ تکتے تکتے چل بسی۔ تسر شگر سے تعلق رکھنے والی خاتون مریضہ سکینہ صوبائی حکومت کی بے حسی کے باعث مناسب علاج نہ ہونے سے انتقال کر گئی ۔ حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت سے درخواست کے باوجود امداد نہ مل سکی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شگر تسر سے تعلق رکھنے والی سکینہ بی بی جوکہ عرصہ دراز سے گردے کی مرض میں مبتلا تھی ڈاکٹروں نے گردہ ٹرانسپلانٹ کی تجویز دی تھیں جس کے علاج کے لیے دس سے پندرہ لاکھ کے خطیر رقوم کی ضرورت تھیں حکومت گلگت بلتستان اور وفاقی حکومت سے درخواست کے باوجود امداد نہ مل سکی مقررہ تشخصی رقوم نہ ملنے پر غریب شوہر علاج نہیں کرا سکا اور بلاخر جمعے کی شب ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں انتقال کرگئی تاہم ان کے میت کو آبائی گاؤں منتقل کر دی گئی ہے۔