Uncategorized

ضلع استور میں‌رمضان سے قبل پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی لگائی جائے گی، اسسٹنٹ کمشنر زید احمد

استور(بیورو رپورٹ) استورکی ضلعی انتظامیہ اور AKRSP کے اشترک سے پلاسٹک بیگس کے نقصانات کے حوالے سے ایک آگاہی سیمنار AKRSPہال استور میں منعقد ہوا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر زیداحمد، منیجر AKRSPعارف جاوید،ایم ایس ڈاکٹر نواب، چیف افیسر مونسپل کمیٹی شمس االسلام، امن کمیٹی کے ممبران محمد شفاء، محمد فدا، کفایت الدین، ایڈوکیٹ سمیع اللہ، سمیت دیگر عمائدین اور کاروبائی حضرات نے شرکت کی۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ زید احمد نے کہا کہ بازار میں جو پلاسٹک کے تھلے اور شاپنگ بیگ استمعال کئے جارہے ہیں ان کی وجہ سے مخلتف بیماریاں پیدا ہورہی ہیں ایشاء خوردونوش کے لیے بھی دوکاندر حضرات پلاسٹک کے شاپنگ بیگ کا استمعال کررہے ہیں جو کہ مضر صحت ہیں۔  بہت جلد استور کے تما م کاروباری حضرات اور سماجی رہنماوں کے ساتھ ایک میٹنگ رکھنے کے بعد استور میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگس پر مکمل پابندی لگائی جائے گی تمام دوکاندروں کو پندرہ دن کی مہلت دیکر رمضان سے قبل اس مہم کو چلایا جائے گا اور پورے استور سے پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

جس طرح پورے گلگت بلتستان کے لئے امن کمیٹی کی بنیاد استور میں رکھی گئی تھی، بلکل اسی طرح مضر صحت پلاسٹک کے شاپنگ بیگزکے خاتمے کے لیے بھی مہم استور سے شروع کی جائے گی۔

سیمنار سے منیجر جاوید، ایم ایس محمد نواب سمیت دیگر شرکانے بھی خطاب کرتے ہوئے استور انتظامیہ کی اس کاوش کو سرہاتے ہوئے اس مہم کو کامیاب کرنے کے لیے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button