سیاست

تانگیر:‌ وزیر اعلی کے سیاسی جلسے میں‌مختلف سکولوں سے سینکڑوں‌طلبہ کو زبردستی بٹھایا گیا

تانگیر(بیورورپورٹ) وزیر اعلی حفیظ الرحمن کا دورہ تانگیر کے موقع پر مسلم لیگ ن تانگیر کی مقامی قیادت نے تانگیر کے مختلف سکولوں سے سینکڑوں طلبہ کو وزیر اعلی کا جلسہ کامیاب بنانے کیلئے لایا گیا ۔الصبح سے سکولوں کے بچوں کو جلسہ گاہ میں لایا گیا جس کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ سکول کے بچے دن بھر بھوک سے بھی نڈھال رہے ،محکمہ ایجوکیشن کے حکام نے ان تمام معاملات پر خاموشی اختیار کیا اور بچوں کو جلسہ گاہ کی طرف جانے سے نہیں روکا ،سکول کے تمام طلبہ باوردی جلسے میں شریک تھے ۔تانگیر اور دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ ایجوکیشن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سیاسی جلسوں میں سکولوں کے طلبہ کو لائے جانے پر دکھ کا اظہار کیا اور محکم چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجوکیشن کے حکام کے خلاف سخت کارروائی کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button