خبریں

راجہ جہانزیب ن لیگ کا لوٹا ہے، وزیر اعلی کا یاسین سب ڈویژن کے افتتاح‌کے موقعے پر تقریب سے خطاب

گوپس یاسین ( معراج علی عباسی ) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گوپس اور یاسین میں دو الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے غذر کے عوام مسلم لیگ ن اور نوازشریف کے سپاہی محب الوطن اور پرامن ہے۔غذر کی تعمیروترقی حکومت کی اولین ترجہی ہے ۔ہمارے پاس مسائل کے انبار اور وسائل محدود ہے ۔ہم کوئی جھوٹا اعلان نہیں کرتے اس وقت غذر حلقہ ۲ میں 1 ارب 47کروڑ کے سکیمں جاری ہے ۔ ایفاد پراجیکٹ کے تحت گلگت بلتستان میں 2لاکھ کنال زمین کو آباد کرکے عوام میں تقسیم کیاجائے گا۔گزشتہ حکومت کے دوران گلگت بلتستان کے اندار فرقاواریت کے نام پر 382لاشیں گرانے اور تعلیم جیسے مقدس پیشے کو بازرمیں بیجنے والے حق ملکیت اور حق حاکمیت کے نام عوام کو بیوف بنارہے ہیں ۔میں غذر کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے نوسربازوں کو مسترد کیا۔انہوں نے کہا کہ گوپس یاسین کو ضلع بنانے کے حوالے سے عوامی مطالبے کا قدر کرتا ہوں ضلع بنانا اور اضافی حلقہ بنانا وفاقی حکومت کی سبجیکٹ ہے ۔البتہ 31مئی سے قبل گلگت بلتستان کے لیے ملنے والانیاپیکچ کی منظور مل گئی تو گو پس یاسین اور داریل تنگیرکو ضلع بنانے کا اعلان میں آج کرتا ہوں اپ کا منتخب نمائندہ فداخان فدا اسمبلی میں قرارداد پیش کرے ہم منظوری دینگے ۔اگر 31مئی تک گلگت بلتستان کے لیے تیارکردہ پیکچ پاس نہیں ہوتا تب بھی میں وفاقی حکومت سے گو پس یاسین اور داریل تانگیرکو ضلع بنانے کے لیے جدوجہد کروگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں دس نئے حلقوں کے لیے ڈیمانڈکیا ہے اپرویل ملتے ہی سب سے پہلا حلقہ غذر کو ملے گا۔انہوں نے کہا کہ گلگت چترال روڑ کی اپرول مل چکی ہے 30جون سے پہلے پی سی ون تیار ہوگا۔مسلم لیگ کے حکومت نے تین بڑئے سڑکوں کے زریعے گلگت بلتستان کو پاکستان کے ساتھ ملانے کا کام شروغ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک سی پیک پر کام شروغ نہیں ہوتا تب تک غذر روڑ کی پیچ ورک کے لیے 12ارب روپے کی پراجیکٹ منظور کیا ہے ۔انہوں نے اگلے ماہ سے گلگت بلتستان میں موبائل ہسپتال اور موبائل ویٹنری ہسپتال چلنے کا اعلان کیا ۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے غذر میں سپیشل ہیلتھ انشورش سیکم شروغ کرنے کا بھی اعلانکرتے ہوئے پنجاب حکومت کے جانب سے ملنے ولی 40ایمبولنس میں سے 4غذر کو دینے کا اعلان کیا ۔انہوں دس سالوں سے کنٹریکٹ کے بنیاد پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو بغیرٹسٹ انٹرویو ریگولرکرنے کا بھی اعلان کیا ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے یاسین شاہی پولوگرونڈمیں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب مسلم لیگ ن کا لوٹا ہے ۔راجہ جہانذیب کے ساتھ ہمارے خاندانی مراسم ہیں ۔ہم سیاست خاندانی تعلق پر نہیں بلکہ میرٹ پر کرتے ہے ۔ہم نے غلام محمد کو میرٹ پر ن لیگ میں شامل کیا اور اسی میرٹ کے بنیاد پر مشیربنایا ۔غلام محمد اصولوں کی سیاست کرتا ہے۔ یاسین کے عوام سے میری اپیل ہے کہ وہ یاسین سے مذیب ،قومیت اور طاقتورکو ووٹ دینے کا سلسلہ بند کرے ۔ترقی میرٹ سے آتی ہے ۔گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن غذر کے نااہلی کی وجہ سے ہارگئے ۔عوام یاسین سنو لو ہربار مہربانی نہیں کرینگے ۔اگلے الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دیکر کامیاب کرنا ہے ۔سیاست میں جھگڑا فساد کی کوئی گنجانش نہیں ہے ہے سب کو پیار محنت سے اپنے ساتھ ملاو ۔آج میں عوام یاسین کو ن لیگ میں شامل ہونے کی دعوات دیتاہوں انہوں کہا کہ ہم سیپ سکولوں کے 14سو میں سے سات سو اساتذہ کو جون تک کنفرام کیا جائے گا۔انہوں نے سود خوروں کو انتباہ کرتے ہوئے کہاکہ سودخوری قابل دست اندازی جرم ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button