سیاست

گانچھے "مِنی رائیونڈ”‌بن چکا ہے، سلطان علی خان رکن گلگت بلتستان کونسل

گانچھے (محمد علی عالم )عوامی مسترد شدہ سیاسی پارٹیاں ممبر سازی کے زریعے پارٹی ساکھ بچانے کی نام کام کوشش کر رہے ہیں گانچھے منی لاڑکانہ سے بدل کر منی رائیونڈ بن چکا ہے پیپلز پارٹی لوگوں کو ملازمت کے زریعے غلام بناکے رکھتے ہیں ان خیالات پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و رکن گلگت بلتستان کونسل سلطان علی خان نے پارٹی سیکرٹریٹ میں ن لیگ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ہماری احسان مند ہونا چاہئے ہم چاہتے تو ان کے دور میں کئے گئے کرپشن اور اقراپروری پر انکوجیل بھی بھیج سکتا تھا کیونکہ انکے دور حکومت میں پیپلزپارٹی نے اداروں کو تباہ کیا اور کرپشن ، اقراپروری کی ریکارڈ بنائی ہے ن لیگ اقتدار میں آنے کے بعد تعلیمی اور صحت کے شعبے میں انقلاب تبدیلی لائی ہے تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم بہتر ہو چکا ہے ہسپتالوں میں لوگوں کو بہتر علاج کی سہولت میسر ہو رہے ہیں اداروں میں میرٹ ہماری منشور ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں کا منشور کرپشن اور پیسہ بناو ہے انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس وقت ریکارڈ ساز ترقیاتی کام ہو رہے ہیں صوبائی سطح کے میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے جو کہ تاریخ میں پہلی بار اربوں روپے کی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ایفاد جیسا اربوں روپے کا پروجیکٹ کو گلگت بلتستان میں لانے کا کریڈٹ وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کو جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کے بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گانچھے کا دورہ کریں گے اور گانچھے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ملے گی وزیر اعلی اپنے دورے کے موقع پر گانچھے کے لئے اہم اعلانات کریں گے لیگی حکومت گانچھے میں پہلی بار صوبائی سطح کے میگا پروجیکٹ دئے گئے سلطان علی خان نے زیر صدارت مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں ضلع کے تینوں سب ڈویژن اور یونین کونسل سطح کے تمام عہدیداروں نے شرکت ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button