عوامی مسائل
شگر بازار میں صفائی مہم کا آغاز
شگر(عابدشگری)احترام رمضان کے سلسلے میں شگر انتظامیہ کی جانب سے شگر بازار میں صفائی مہم شروع ہوگئی۔ اسسٹنٹ کمشنر شگر زین العبادین میرانی نے مہم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل شگر سجاد حسین،تحصیلدار شگر محمد لطیف ،مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری رضوان اللہ اور بازار میٹی شگر کے صدر وزیر محمد نسیم موجود تھے۔ جنہوں نے شگر بازار ایریاز میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے ڈس بن نصب کی گئی۔جبکہ خاکروبوں میں ریڑی اور دیگر اوزار تقسیم کی گئی۔ جو کہ روزانہ کی بنیاد پر بازار کی صفائی کرینگے۔ اس مہم کے شگر بازار ایریا پولو گراؤنڈ سے لیکر مرکنجہ بازار ایریا بازاروں کی صفائی کی جائے گی۔جبکہ بازار سے نکلنے والی کچروں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہر سے دور جگہ منتخب کی گیا ہے جہاں انہیں تلف کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر نے کہا کہ شگر ایک بین الاقوامی شہرت کا حامل علاقہ ہے۔ یہاں کی خوبصورتی دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔ جبکہ بازار ایریا شگر کا چہرہ ہے ان کی صفائی ہماری اولین ترجیح اور فرض ہے۔اس میں سی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہیں۔شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ شگر کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کیلئے کردار ادا کریں اور شہر کا صاف و ستھرا رکھیں۔