سیاست
نواز شریف کے متنازعہ بیان سے دشمن ملک کے ساتھ گٹھ جوڑ ثابت ہوگیا، خادم دلشاد، رہنما پیپلز پارٹی شگر
شگر( پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی شگر کے سینئر نائب صدر خادم دلشاد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کی پاکستان دشمن بیان سے حکمران پارٹی کی دشمن ملک سے گٹھ جوڑ ثابت ہوگیاہے ان کی اس متنازعہ بیان کے بعد ان کی پارٹی کا وجود خطرہ میں پڑگئے ہیں۔۔ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کو نواز شریف کی بیان کا نوٹس لینا چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ سے پاکستان کے معزز اداروں کیساتھ تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور عدلیہ سمیت پاک فوج کو بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ جوکہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے قائد کے بیان سے ثابت ہوگیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔آئندہ آنے والے الیکشن میں وفاق سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں پی پی بھاری اکثریت کامیابی حاصل کرینگے۔