محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے علاقے داسو میں سڑک کے درمیان پڑے پتھر کو ہٹانے میں ایک سال بعد بھی ناکام
شگر(نمائندہ خصوصی)محکمہ تعمیرات عامہ شگرکی عد م دلچسپی اور نااہلی ،داسو میں کئی سال گزر نے کے باؤجودمین روڈ سے بڑا پتھر نہ ہٹایا جاسکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شگر کے یونین کونسل داسو کے مین سڑک کے درمیان گذشتہ سال پہاڑی سے گرنے والا بڑا پتھر اب تک ویسے ہی پڑا ہوا ہے۔ ایک سال گزرنے کے باوجود محکمہ تعمرات عامہ پتھر ہٹا کر عوام کی زندگی آسان اور محفوظ بنانے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کو اس پتھر کو ہٹانے کیلئے کئی دفعہ درخواست کی جاچکی ہے، لیکن محکمے کے افسران کو عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مقامی افراد نے یہ تک کہا تھا کہ اگر محکمہ بارود فراہم کرے تو وہ لوگ خود پتھر کو بلاسٹ کر سکتے ہیں، لیکن مطالبات کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اس پتھر کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں، اور مستقبل میں بھی خطرات موجود ہیں۔
لوگوں کہا ہے کہ کہ مستقبل میں اگر کوئی حادثہ رونماء ہوا تو اس کی ذمہ داری محکمہ تعمیرات عامہ شگر کے اعلیٰ حکام پر عائد ہوگا۔