عوامی مسائل
غذر: عیشی گاوںمیںترسیل آب کا نظام درہم برہم، بارہ دنوں سے عوام بوند بوند کر ترس رہے ہیں
غذر(بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سکرٹیری ممتاز علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گاؤں عیشی میں واٹرسپلائی کا نظام دن بدن ابتری کی طرف جارہا ہے گزشتہ بارہ دنوں سے عوام پانی کی بوندبوند کو ترس رہے ہیں جبکہ واٹر سپلائی کے ایس ڈی او اپنے دفتر میں خوب خرگوش کے مزے لے رہاہے محکمہ واٹرسپلائی غذر کے زمہ داران اپنی فرائض منصبی ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں عوامی شکایات سننے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے عوام نے بارہا پانی کے سپلائی کا مطالبہ کرنے کے باوجود ایس ڈی اور واٹر سپلائی معزیزین سے بدتمیزی پر اُتر آتے ہیں ایکسن بی اینڈ آر واٹر سپلائی کے ذمہ دارون کا قبلہ درست کریں بصورت دیگر عوام احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیگی۔۔