عوامی مسائل

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھرمنگ میں‌مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا، ڈسٹرکٹ انتظامیہ بے بس

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے ) رمضان آتے ہی بلتستان بھر سمیت کھرمنگ میں بھی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آیا ہوا ہے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں غریب روزہ دار اپنے گھر کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک دکانداروں کو کوئی ریٹ لسٹ نہیں دے رکھی ہے جس کے باعث دکان دار اپنی من پسند کی قیمتیں لگا رہے ہیں زندہ برائیلر مرغی کی قیمت نے 400 روپے فی کلو کی سطح عبور کر لی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے

سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشر با اضافہ ہوا ہے کیلے کی قیمت 140روپے فی درجن آم 250 تربوزہ 50روپے فی کلو ٹماٹر 70 روپے آلو 50روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے

دکانداروں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سکردو شہر میں اشیا ئے خوردنوش سبزیاں اور پھل ناپید ہونے کو قرار دیا ہے

شہریوں نے رمضان میں اشیا ء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کو قرار دیتے ہوئے جلد ریٹ لسٹ بنا کر دکانوں میں آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button