عوامی مسائل

چھلت نگر میں دکانداروں کو غیر معیاری اور زائد المعیاد اشیا بیچنے سے روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے چھاپے

نگر ( اقبال راجوا) رمضان المبارک میں افطاری سے دو گھنٹے قبل مارکیٹوں میں اسسٹنٹ کمشنر اور سٹی مجسٹریٹ نرخنامے چک کر نے کے لئے اچانک دورے کریں گے ،اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سٹی مجسٹریٹ نگر نثار احمد ، صبح سے شام تک عوام کو سہولیات پہنچانے کی کوششیں ،ٹاؤن ایریاء سمیت کے کے ایچ پر قائم یوٹیلیٹی سٹورز اور یوٹیلیٹی سٹور پر مسلسل چھاپے،بیسیوں دکان مالکان کو غیر معیاری اور زائدلمعیاد اشیاء بر آمد ہونے پر جرمانے متعدد دکانداروں کو تنبیہ ۔ تفصیلات کے مطابق احترام رمضان المبارک اور عوام کو معیاری اور صحت افزاء مصنوعی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے ٹاٗون ایریاء میں مختلف مارکیٹوں میں چھاپہ مار کاروائی کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے ۔ چاندنی چوک چھلت پائین میں مختلف دکانوں میں چھاپہ مارے اور بھاری جرمانے کئے ۔ جبکہ سٹی مجسٹریٹ نگر نثار احمد نے ۔چھلت پائین ،بالا،ہسپتال روڑ ،راجہ بازار اور دوسری مختلف مارکیٹوں میں چھاپہ مار کاروائی کی ۔ جبکہ غلمت بازار سے متصل محلے کی دکانوں میں بھی چھاپہ مار کاروائی کے دوران غیر معیاری اشیاء بر آمد کرکے کئی دکنداروں کو جرمانے کئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نگر محمد شاہ رخ چیمہ کی کوششوں کی وجہ سے ضلع نگر میں مرغٰ کی گوشت کی قیمت دیگر اضلاع کے مقابلے کم ہیں ۔ عوام کو 260 تا 280روپے کلو دستایاب ہے جبکہ دیگر اضلاع میں مرغی تین سو سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہوتی ہے۔ مضان المبارک میں عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے بیک وقت مختلف اقدامات شروع کئے ہوئے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم ضلعی انتظامیہ عوامی سطح پر شعور اجا گر کرنے سمیت ہماری اولاد کو غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھنے میں اقدامات کر رہی ہے ۔ ہم امیید رکھتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ کردار جاری رہے گا تاکہ عوام میں شعور اجگر ہو جائے اور انکی معیشت سمیت جان و مال محفوظ رہ سکے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button