عوامی مسائل

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی یاسین میں‌اشیائے ضروریہ کی قیمتوں‌کے پر نکل آئے

یاسین (معراج علی عباسی ) رمضان المبارک کے آمدکے ساتھ ہی یاسین میں اشیاء خوردنوش کے پر نکل آئے ہیں۔ ناجائزمنافع خوروں نے ایک ساتھ تمام اشاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھادیں ۔مرغی کا گوشت فی کلو 340سے بڑاکر 380،چینی 70سے بڑھاکر 90،مختلف قسم کے چاولوں کی فی کلو قیمتوں میں 10سے 20روپے کا اضافہ، جبکہ پھل ,سبزیاں اور گوشت مارکیٹ سے ایک دم غائب ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب سب ڈویژن یاسین کے  تین یوٹیلٹی سٹورز میں سے کسی ایک سٹورپر بھی مکمل اشیاء ضروریہ دستیاب نہیں ہیں۔حکومت ک جانب سے عوام الناس کے لیے رمضان المبارک کے دوران اشیاء خوردنوش پرملنے والی سبسیڈائزاٹیم میں سے بیشتردسیتاب نہیں ہے ۔یوٹیلٹی سٹورز میں چینی ،دودھ ،آٹا اور خوردونی تیل دستیاب نہ ہونے کے باعث غیریب عوام ناجائزمنافع خوروں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور ہے۔ انتظامیہ کے لاپرواہی کا فائدہ اٹھاٹے ہوئے رمضان المبارک کے ابتداہوتے ہی یاسین کے دورکانداروں نے خودساختہ طور پر اشیاء خوردنوش کے قیمتوں میں اضافہ کرنا شروغ کیا ہے ۔ انتظامیہ کے جانب سے رمضان کے دوران یاسین کے عوام کو ریلف فراہم کرنے کے لیے تا حال کوئی نرخنامہ تک جاری نہیں کیاہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button