عوامی مسائل

سکردو میں‌یوٹیلیٹی سٹورز کے صارفین رمضان پیکج سے محروم

سکردو ( رجب علی قمر ) سکردو شہر میں یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیا نایاب ماہ مقدس میں روزہ دار رمضان پیکچ سے محروم ہوگیا شہر میں واقع سرکاری یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیا ء خوردنوش دستیاب نہیں انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں سکردو کے شہریوں غلام حیدر ،حاجی حسین ،محمد ابراہیم ،نجف علی ،غلام رسول و دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سکردوعوام کو رمضان المبارک میں ریلیف پہنچانے میں ناکام ہوچکے ہیںیوٹیلیٹی سٹور ز میں اشیا خالی ہونا انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام رمضان پیکچ کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے اور بازار میں بھی دکانداروں کی خود ساختہ مہنگائی کا شکار ہے ایک طرف شہر میں تاجر وں کی خود ساختہ مہنگائی نے عوام کو عذاب میں جکڑ لیا ہے اب یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیا دستیاب نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے سکردو جیسے چھوٹے شہر میں حکومت اور انتظامیہ شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام ہونا باعث تشویش ہے شہریوں نے کہا کہ عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف دینے کے دعویدار حکومت اورانتظامیہ اب مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ فوری طور پر سکردو شہر میں واقع یوٹیلیٹی سٹورز میں اشیا ء فراہم کرکے عوام کو سستے اور رمضان پیکج کی فراہمی یقینی بنایا جائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button