عوامی مسائل
لائسنس لئے بغیر اونچے داموں گوشت بیچنے والے قصابوں کے خلاف علی آباد ہنزہ میں ایکشن
ہنزہ ( بیورو رپورٹ ) سٹی مجسٹریٹ ہنزہ سلمان علی برچہ نے بغیر لائیسنس گوشت اورخود ساختہ قیمت پر فروخت کرنے والے قصاب پر چھاپہ بھاری جرمانے کے علاوہ وانیگ جاری کر دیا۔ گزشتہ دنوں ہنزہ کے مصروف ترین بازار میں ماہ صیام کے ابتدا پر ہی سٹی مجسٹریٹ ہنزہ نے غازی کریم کو بغیر سرکای لائیسنس قصاب بنانے کے علاوہ من مانی قیمت پر گوشت فروخت کر رہا تھا چھاپے کے دوران پکڑا گیا جہاں پر مجسٹریٹ نے متعلقہ خود ساختہ قصاب کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ سٹی مجسٹریٹ ہنزہ نے قصاب کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لائیسنس کی وصولی کے علاوہ سرکاری نرخ نامے پر گوشت فروخت کرنے کا بھی پابند کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری نرخ نامے پر گوشت فروخت کرنے کے علاوہ لائیسنس کی وصولی تک گوشت فروخت کرنے پر پابندی بھی عائد کر تے ہوئے 48گھنٹوں کے اندر اے سی ہنزہ سے لائینس لیکر سرکاری نرخ نامے پر گوشت فروخت کرنے کے احکامات جاری کردیا۔سٹی مجسٹر یٹ نے مزید کہا کہ ماہ صیام میں نہ صرف قصاب خانے بلکہ دیگر دکاندار جو سرکاری نرخ نامے پر عمل نہیں کرئینگے قانونی کے مطابق کاروائی کرنے کا عیادہ کیا ۔