مسلم لیگ کے کاغذی شیروں کے لئے پیپلز پارٹی کا ایک ہی جیالا کافی ہے، واجد گلگتی
غذر(فیروز خان)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری واجد گلگتی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کاغذی شیروں کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ہی جیالا کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کی سکیموں تک میں کرپشن کر کے غریبوں کا خون چوسنے والے کس منہ سے پیپلز پارٹی پر کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں جس جماعت کا لیڈر عالمی ڈاکو ہو تو ایسی جماعت کے کارکنوں کو کرپشن کے ھوالے سے اخباری بیانات دینا کسی طور زیب نہیں دیتا۔ایک ایسے شخص جس کو عالمی سند یافتہ چور قرار دیا گیا ہو اور جو روزانہ کی بنیاد پر نیب عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہو ایسے لیڈر کے ایسے ہی نام نہاد لیگی کارکنان جو اپنی حیثیت کے مطابق پی ڈبلیو ڈی سے کمیشن پر اپنا گزارہ کر رہے ہیں ان کا پیپلز پارٹی جیسی عوامی جماعت کے خلاف کرپشن کے الزامات لگا نامحض مضحکہ خیز ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف بیانات دینے والے سیاسی یتیم پہلے اپنی حیثیت واضح کریں۔