جرائم

زہر کی وجہ سے پچاس سے زائد پالتو کبوتروں کی ہلاکت، مالک نے مقدمہ درج کروالیا

چلاس(مجیب الرحمان)تانگیر میں قاصد اور امن کی نشانی پچاس سے زائد پالتو کبوتروں کی ہلاکت پر کبوتروں کے مالک نے تھانے میں مقدمہ درج کر والیا۔پولیس نے دفعہ 428ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔پولیس کے مطابق تانگیر کے شیخو کے رہائشی شاہ فرمان ولد محمد شاہ نے تھانہ تانگیر میں پچاس سے زائد کبوتروں کو زہر دے کر مارنے کا الزام لگا کر زبیر نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کر والیا۔پولیس نے مبینہ طور پر کبوتروں کی ہلاکت پر متاثرہ شخص کی درخواست پر کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہیں۔متاثرہ شخص نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ قریبی کھیتوں میں کبوتروں کو مارنے کے لئے پرندوں کی خوراک میں زہر ملا کر رکھا گیا تھا۔جس کی وجہ سے قاصد اور امن کی نشانی کہلائے جانے والے قیمتی کبوتر ہلاک ہوئے ہیں۔جس پر وہ انصاف کے حصول کے لئے قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوا ہے۔دوسری جانب کھیت مالکان کا مؤقف ہے کہ کھیتوں میں فصلوں کی تحفظ کے لئے وقتا فوقتا سپرے کیا جا رہا ہے۔کبوتروں کو مارنے سے متعلق الزام بے بنیاد ہے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button